وبائی امراض
اپ ڈیٹ کردہ 18 دسمبر 2024
NHS کے ذریعہ متعدی امراض کی سکریننگ کی سفارش کی جاتی ہے۔
1. سکریننگ کا مقصد
یہ دیکھنے کے لیے کہ کیا آپ کو ہیپیٹائٹس بی، ایچ آئی ای (ہیومن امیونوڈیفیشینسی وائرس) یا آتشک ہے۔ ایچ آئی وی یا ہیپاٹائیٹس بی کا شکار خواتین کو دوران حمل دیکھ بھال کے لئے سپیشلسٹ سے فوراً ملاقات کا وقت لینا چاہئیے۔
2. اِن بیماریوں کے بارے میں
ایچ آئی وی اور ہیپاٹائیٹس بی خون اور جسمانی رطوبتوں میں بذریعہ ، جنسی تعلق یا آلودہ سوئیوں کے ذریعے پھیلتے ہیں۔ یہ وائرس ماں سے بچے کو بھی منتقل ہو جاتے ہیں۔
ہیپاٹائٹس بی
ہیپاٹائیٹس بی وائرس جگر کو متاثر کرتا ہے۔ یہ شدید (فوری) اور دیرینہ (طویل المدّت) خرابئ صحت کا باعث بن سکتا ہے۔ پیدائش کے وقت یا زندگی کے پہلے سال کے دوران انفیکشن کا شکار ہونے والے بچوں کو تاحیات ہیپاٹائٹس بی انفیکشن ہونے کا 10 میں سے 9 یعنی (90%) امکان ہوتا ہے۔ اس کے سبب جگر کے انفیکشن اور کینسر جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
ایچ آئی وی
ایچ آئی وی جسم کے حفاظتی نظام کو کمزور کر کے متعدی بیماریوں سے بچاؤ کو مشکل بنا دیتا ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو، دوران حمل، وضع حمل کے وقت یا دودھ پلاتے ہوئے ماں سے بچے کو منتقل ہو سکتا ہے۔ دوران حمل علاج سے بچے کو ایچ آئی وی منتقل ہونے کا خطرہ 4 میں 1 (%25) سے کم ہو کر 200 میں 1 (%0.5) رہ جاتا ہے۔
آتشک
آتشک کا مرض جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ یہ، دوران حمل ماں سے بچے کو منتقل ہو سکتا ہے۔ اگراس کا علاج نہ کیا جائے تو، یہ بچے کی صحت کو شدید نقصان یا اسقاطِ حمل یا مردہ پیدائش کا باعث بن سکتا ہے۔
3. سکریننگ ٹیسٹ
خون آپ کے بازو سے لیا جاتا ہے۔
اس خون کی تھوڑی سی مقدار کو لیباریٹری میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ ان کا استعمال ایسی صورت میں ٹیسٹس کے لیے کیا جاسکتا ہے اگر آپ میں حمل کے دوران دیگر انفیکشنز یا سرخباد کی علامات نظر آتی ہیں۔
4. ٹیسٹ سے متعلق تحفظ
اس ٹیسٹ سے کوئی خطرات وابستہ نہیں ہیں۔
5. سکریننگ آپ کا انتخاب ہے
آپ کی صحت کو وقت رہتے علاج اور نگہداشت کے ذریعہ محفوظ رکھنے کے لیے ان ٹیسٹس کی پرزور سفارش کی جاتی ہے۔ ان کی وجہ سے آپ کے بچے، ساتھی یا دیگر اہل خاندان کو کوئی انفیکشن منتقل ہونے کا خطرہ کافی کم ہو جاتا ہے۔
6. ٹیسٹ نہ کروانا
اگر آپ ٹیسٹ نہ کروانے کا فیصلہ کرتی ہیں تو، آپ کو بعد میں حمل کے دوران دوبارہ، اندازاً 20 ہفتوں پر، سکریننگ کی پیشکش کی جائے گی۔
7. نتیجے کی تلاش
منفی نتیجے کا مطلب ہے کہ آپ ‘اب منفی’ ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اپنے پورے حمل کے دوران محفوظ ہیں۔ خود کو انفیکشن سے بچائیں اور علامات کی اطلاع جتنی جلدی ممکن ہو اپنی مڈوائف یا جی پی کو دیں۔ آپ اور آپ کا ساتھی کسی بھی وقت ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔
اگر آپ اپنا جنسی ساتھی تبدیل کرتی ہیں، منشیات لیتی ہیں، سیکس ورکر ہیں، آپ کا ساتھی انفیکشن کا شکار ہے، دوجنسہ ساتھی ہے یا اگر آپ کو جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن (STI) کی تشخیص ہوئی ہے تو ہم ٹیسٹ دہرانے کی سفارش کرتے ہیں۔
8. مثبت نتیجہ
اگر آپ کو ہیپاٹائیٹس بی لاحق ہے تو یہ ضروری ہے کہ خصوصی ماہرین کی ٹیم ولادت سے قبل اور اس کے بعد آپ کی صحت کی جانچ کرے۔ ہو سکتا ہےکہ آپ کے ساتھی، کسی دیگر بچوں اور خاندان کے قریبی اراکین کو بھی ٹیسٹنگ اور حفاظتی ٹیکوں کی ضرورت ہو۔
یہ بہت اہم ہے کہ بچے کو اس کی صحت کے تحفظ کے لئے ہیپاٹائٹس بی کے تمام 6 تجویز کردہ ٹیکے درست اوقات پر لگائے جائیں۔ اگر ان میں سے کوئی نہیں ہوتا ہے تو اپنے جی پی، نرس یا ہیلتھ وزیٹر سے کہیں۔ ٹیکے درج ذیل اوقات پر دیے جانے چاہئیں:
- پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر
- 4 ہفتوں کی عمر میں
- 8، 12 اور 16 ہفتوں کی عمر میں (بچپن کی معمول کی ٹیکہ کاری کے شیڈیول کا حصہ)
- ایک سال کی عمر پر
آپ کے بچے کو ان کے پہلے ٹیکے کے وقت اینٹی باڈیز (ہیپاٹائٹس بی امیونوگلوبولین) کے ایک انجیکشن کی بھی ضرورت ہے۔
ان کے آخری ٹیکے کے وقت یہ دیکھنے کے لیے ان کی خون کی ایک جانچ بھی کی جائے گی کہ آیا انفیکشن سے بچاؤ ہو گيا ہے۔
اگر آپ کو ایچ آئی وی ہے تو خصوصی نگہداشت اور علاج، ادویات، اپنی زچگی کے لیے منصوبہ بند نگہداشت، اور اپنا دودھ نہ پلا کر بچےکو یہ مرض منتقل کرنے کا خطرہ بہت کم کر سکتی ہیں۔
اگرآپ آتشک کا شکار ہیں تو ماہرین کی ایک ٹیم سے فوری رجوع کرنا ضروری ہے۔ علاج میں عام طورپر اینٹی بائیوٹک ادویات دی جاتی ہیں۔ یہ بچے کے لیے محفوظ ہیں۔ ماہرین یہ بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں گےکہ کہیں آپ کے ساتھی کو بھی علاج کی ضرورت تو نہیں۔ پیدائش کے بعد بچے کو معائنے اور خون کے ٹیسٹ اور شائد اینٹی بائیوٹک کی ضرورت ہو۔
9. اپنے نتائج حاصل کرنا
اگر آپ کا نتیجہ منفی ہے تو آپ کی مڈوائف اس پر آپ کے ساتھ گفتگو کرے گی۔ یہ آپ کے دوران حمل کے اگلے اپائنٹمنٹ، یعنی لگ بھگ 16 ہفتوں پر ہوگا۔ اسے آپ کے نوٹس میں بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔
اگر آپ کا ایچ آئی وی مثبت ہے، ہیپاٹائٹس بی یا آتشک ہےتو ایک ماہر خصوصی مڈوائف 10 دنوں کے اندر ایک اپائنٹمنٹ مقرر کرنے کے لیے آپ سے رابطہ کرے گی۔ وہ نتائج پر گفتگو کریں گے، مزید جانچیں انجام دیں گے اور آپ کے ساتھ مل کر آپ کی نگہداشت کا منصوبہ بنائیں گے۔
NHS.UK پرسپورٹ گروپز کی مزید معلومات اور تفصیلات دیکھیں۔
10. اس کتابچہ کے بارے میں
پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔