سالانہ انسانی حقوق رپورٹ2014ء
وزارت خارجہ کی سالانہ انسانی حقوق و جمہوریت رپورٹ2014ء ان اقدامات کے بارے میں ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے اٹھائے گئے ہیں
رپورٹ میں سالانہ انسانی حقوق رپورٹ2014ءکی عالمی انسانی حقوق صورتحال کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے اور یہ مثالیں دی گئی ہیں کہ حکومت، بیرون ملک انسانی حقوق اورجمہوری اقدارکے فروغ کے لئے کیا کررہی ہے.
اس رپورٹ میں مخصوص ممالک میں صورتحال اورموضوعاتی ترجیحات کے بارے میں وزارت خارجہ برطانیہ کے کام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بیرون ملک انسانی حقوق پرہمارے تمام کام سےبرطانوی شہریوں کو، ان کی خوشحالی اورسلامتی، بیرون ملک برطانوی شہریوں اورسمندر پارعلاقہ جات کوہونے والے فوائدکا بھی بیان ہے.
سکریٹری خارجہ نے رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے
اجرا پر انسانی حقوق کی وزیر بیرونس جوائس انیلے نے کہا:
بحیثیت وزیر برائے انسانی حقوق میرا تجربہ بتاتا ہے کہ انسانی حقوق ان دوسرے کاموں سے کس قدر مربوط ہیں جو ہم برطانوی قومی مفاد کے تحفظ، سلامتی اور دہشت گردی سے لے کرجدید طرزغلامی تک کے خاتمے کے لئے کرتے ہیں.
مجھے ان تمام : شہری معاشرہ گروپوں، پارلیمانی ساتھیوں اوربین الاقوامی مماثل اداروں، کی لگن اورعزم کو بذات خود مشاہدہ کرنے کا اعزازملا جو دوسروں کے انسانی حقوق کے لئے کام کررہے ہیں ۔ سب سے زیادہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ انسانی حقوق کس طرح برطانوی اقدار- کھلی مارکیٹ معیشتوں، آزاد خیال جمہوریتوں، آزاد میڈیا، انفرادی آزادیوں اورقانون کی حکمرانی - سےہم آہنگ ہیں.
سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اگرچہ اب بھی بہت فاصلہ طے کرنا باقی ہے، لیکن برطانیہ دنیا بھرمیں انسانی حقوق کے تحفظ اورفروغ کے لئے بہت کوششیں کرتا ہےاوران افراد کے لئے کھڑے ہونے کا عزم رکھتا ہے جنہیں وہ آزادیاں میسرنہیں جنہیں ہم آسان سمجھتے ہیں.
مکمل رپورٹ ( انگریزی میں)پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئیے
مزیدمعلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک