خبروں کی کہانی

بیرونس اینلے: بین الاقوامی آزادئی مذہب کادن

آزادئی مذہب یا عقائد کی اولین کانفرنس کے ایک ہفتے بعد انسانی حقوق کی وزیر بیرونس اینلے نے اس اہمیت کی توثیق کی ہے جو حکومت اس بنیادی حق کے فروغ کو دیتی ہے

اسے 2016 to 2019 May Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

انسانی حقوق کی وزیر بیرونس اینلے نے کہا ہے:

بین الاقوامی یوم آزادئی مذہب کے موقع پراس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےمیں اس اہمیت پر زور دونگی جو حکومت برطانیہ دنیا بھر میں آزادئی مذہب یا عقائد کے فروغ اور تحفظ کو دیتی ہے.

اپنے لئے مذہب کے انتخاب، اس پرعمل ، اشتراک، تبدیلی یا کسی بھی مذہب کے بغیر زندگی گزارنےکا حق ہرکسی کو حاصل ہونا چاہئیے۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں 80 فی صد آبادی مذہبی کہلاتی ہے، دنیا بھر کی اکثریت کی زندگی اور تشخص کے لئے یہ بنیادی بات ہے.

انتہا پسندی کے خلاف ہماری لڑائی میں بھی آزادئی مذہب یا عقائد ہمارا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ ایک ہفتہ پہلےمیں نے ایک بڑی بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی تاکہ ہم دنیا بھرکے ماہرین کے ساتھ مل کر یہ دریافت کرسکیں کہ ایسے مشمولی معاشرے کیسے فروغ دئیے جائیں جہاں مذہبی تنوع کا خیرمقدم کیا جائے.

یہ کام حکومت تنہا نہیں کرسکتی۔ لہذا اس بین الاقوامی دن کے موقع پر میں دینی رہنماوں ، عالموں، اساتذہ، ذرائع ابلاغ اور شہری معاشروں کو، ہماری ایک ایسی دنیاکی تشکیل کی جدوجہد میں جہاں کسی کومحض اپنے عقیدے کی بنیاد پرتعصب یا سزا دی جاتی ہو، ہم سے آملنے کی دعوت دیتی ہوں .

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

Updates to this page

شائع کردہ 27 October 2016