دنیا کی خبروں کی کہانی

British High Commission launches UK Visa application awareness programme

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے یوکے ویزا ایپلی کیشن اویئرنیس پروگرام کا آغاز

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
UKVI

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جون کے مہینے کے دوران برطانوی ویزے کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے فیس بک اور ٹویٹر پر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

اس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ویزا اور امیگریشن کی سربراہ کلیئر مُرے (Ms. Claire Murray) نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط خاندانی اور ثقافتی تعلقات کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔ ہر سال پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کیے جانے والے سفر کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہوتی ہے۔ یعنی کہ پاکستانیوں کا شمار برطانیہ کا سب سے زیادہ سفر اختیار کرنے والی پانچ اقوام میں ہوتا ہے۔ اس سے ہمارے دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط اور گہرے تعلقات بھی واضح ہوتے ہیں۔

ہر سال ہمیں ہزاروں کی تعداد میں برطانوی ویزے کے لیے درخواستیں وصول ہوتی ہیں، جن میں سے اکثریت کو ویزا جاری کردیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں کاروبار اور سیاحت کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ہم بہترین طلباء کو بھی اپنی یونی ورسٹیوں میں تعلیم کے لیے متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

موسمِ گرما میں ویزا درخواستوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، سیاحت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور طلباء ماہِ ستمبر اور اکتوبر میں اپنی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ویزا درخواستیں داخل کرتے ہیں۔ اس سال اسکاٹ لینڈ میں منعقد کیے جانے والے کامن ویلتھ گیمز کے آغاز کے باعث بھی ویزا درخواستوں میں معمول سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہماری اس آگاہی مہم کا مقصد صرف طلباء اور سیاحوں کی رہنمائی نہیں۔ ہم برطانوی ویزے کی درخواست دینے والے تمام افراد کی رہنمائی کرینگے کہ انہیں کس قسم کا ویزا درکار ہے؛ درخواستوں کے ہمراہ جمع کرائے جانے والی ضروری دستاویز کی تفصیل؛ ویزا درخواستوں پر کاروائی کے لیے درکار وقت، وغیرہ۔ برطانوی ویزے کے خواہشمند افراد مطلوبہ معلومات کے حصول کے لیے ہمیں فیس بک اور ٹویٹر پر بھی سوالات ارسال کرسکتے ہیں۔

برطانوی ویزا اور اس سے متعلقہ کاروائی کے بارے میں کئی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ اس مہم کے ذریعے ہم ان غلط فہمیوں کا خاتمہ کرکے ویزا کے حصول کے خواہشمند افراد کو ان کے درخواست سے متعلق صحیح معلومات پہنچائینگے۔

ایڈیٹر کے لیے:

مزید معلومات برطانوی ہائی کمیشن کے فیس بک اور ٹویٹر پر دستیاب ہیں۔

Facebook

Twitter

Updates to this page

شائع کردہ 25 June 2014