سکریٹری خارجہ :میری ترجیحات سلامتی، معیشت اوریورپ ہیں
فلپ ہیمنڈ نے یورپی یونین میں اصلاحات کے لئے زور دیا ہے.
آج بات کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:
سکریٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمت کا موقع ملنامیرے لئے ایک اعزاز اورخوش قسمتی ہے.
میں اپنے پیش روولیم ہیگ کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ملک کو دوبارہ عالمی اسٹیج پرلا کھڑا کیا۔انہوں نے دنیا بھرمیں نئےاورمضبوط ترتعلقات بنائے ہیں خواہ وہ اپنے روایتی حلیف، جیسے امریکا، کے ساتھ ہوں یا نئی ابھرتی ہوئی طاقتوں سےجن کا کردار روز بروز اہم تر ہوتا جارہا ہے۔ اورانہوں نے وزارت خارجہ برطانیہ کی بین الاقوامی سفارتکاری کے ایک عظیم پاورہاؤس ہونےکی حیثیت بحال کردی.
میں برطانوی قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئےان کے کام کو آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔ ان کی طرح میں قومی مفاد کو ہراس کام کی روح بناؤں گا جو مجھے کرنا ہے اور جو وزارت خارجہ میری قیاد ت میں کرے گی۔ ہم اسے یقینی بنانے کے لئے کام کریں گے کہ ہماری سفارتکاری برطانیہ کی سلامتی اورخوشحالی میں اضافہ کرے۔ میں بیرون ملک اپنے 260 سفارتی مشنز کے ذریعے وزارت خارجہ کی برطانوی کمپنیوں کی اس مدد کو دگنا کرنا چاہتاہوں جوان کی بیرون ملک تجارت اور سرمایہ کارمیں کی جارہی ہے،جس سے ملک میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورہے ہیں اور ہمارا طویل مدتی معاشی منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے.
میں وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے یورپی یونین کے کام میں نمایاں اصلاحات کے لئے بات چیت کرونگااور برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیاں نئے تعلقات کی راہ ہموار کرونگا۔ایسے تعلقات جو ہمارے قومی مفاد کو آگے بڑھائیں اور برطانیہ کے عوام کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوں.
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک