وزیراعظم کی صدرمحمودعباس سے ملاقات
وزیراعظم اورفلسطینی صدرمحمودعباس کی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات ہوئی.
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ:
وزیراعظم اور فلسطینی صدرمحمود عباس کی ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے صدرمحمود عباس اوروزیراعظم بن یامین نیتن یاہوکی قیادت کو سراہا جس کا مظاہرہ انہوں نے براہ راست امن مذاکرات کی دوبارا شروعات سے کیا ہے اور کہا کہ پائیدارامن کے حصول میں برطانیہ فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کی ہرممکن مدد کے لئے تیار ہے.
وزیر اعظم نے دوریاستی حل سے برطانیہ کے کمٹ منٹ کو دہرایا جس سے 1967ء کی سرحدوں کی بنیاد پرایک فلسطینی ریاست قائم ہو جو ایک محفوظ اور مستحکم ریاست کے پہلو بہ پہلو آباد ہو اور یروشلم دونوں کا مشترکہ دارالحکومت ہو۔ وزیراعظم نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دونوں جانب سے ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے جن سے پیش رفت مشکل تر ہوتی ہو۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کسی بھی جانب سے یک طرفہ اکساہٹ کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اورفلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مقبوضاتی کارروائیوں کا شدید مخالف ہے.
رہنماؤں کے بیانات
ملاقات کے شروع میں وزیر اعظم اور صدر نے یہ بیانات جاری کئے.
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون
برطانیہ دو ریاستی حل کا مستحکم حامی ہے۔ ہمارا یہ نظریہ برقرار ہے کہ فلسطینی عوام اوراسرائیل کے درمیان امن اور استحکام کایہی درست حل ہے.
میں مذاکرات کی طرف واپسی کے لئے آپ کی جرات کی داد دیتا ہوں اور نیتن یاہو کی جرات کو بھی سراہتا ہوں۔ ہم ان مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ہم اس میں مدد کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے.
ہم یقینا یہ چاہتے ہیں کہ وہ کارروائیاں نہ ہوں جن سے مذاکرات پٹری سے اتر جائیں یا درہم برہم ہوں۔ اورمیرے خیال میں یہ بات مذاکرات کے دونوں فریقوں پرلاگو ہوتی ہے۔ ظاہرہے کہ مقبوضات کے مسئلےپربرطانیہ کی طویل المدتی پالیسی ہے۔ بلاشبہ ہم اسرائیل کے اس حق کا بھرپور دفاع کرتے ہیں کہ وہ محفوظ سرحدوں کے درمیان قائم رہے اور پڑوسیوں کے درمیان پرامن ہو، لیکن ہم یہ نہیں سمجھتے کہ یہ غیرقانونی مقبوضہ کارروائی درست ہے اور ہم نے کئی بار یہ نکتہ اٹھایا ہے اور ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے۔ جیسا کہ میں نے آج دارالعوام میں کیا ہے.
صدر محمود عباس
میں آپ کی طرح مذکرات کے جاری رہنے کی اور ان کے درمیان کسی رکاوٹ کے حائل نہ ہونے کی اور ان کے اختتام تک پہنچنے کی توقعات رکھتا ہوں.
ہمارے پاس مزید نوماہ ہیں اورمجھے امید ہے کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کا معاہدہ کر لیں گے جو اسرائیل کے پہلو میں امن اور سلامتی کے ساتھ بقا پزیرہوگی۔ ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہیں جو آپ نےمستقبل کی اس ریاست کے اداروں کی تعمیر کے لئے فراہم کیا ہے.
ہم یورپی گائیڈ لائن کی حمایت کے لئے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اسرائیلی مقبوضات کے بارے میں ہے جس سے ہمیں یقینابہت مدد ملے گی اور جو جنوری 2014ء سے نافذ ہوجائے گی۔ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات کا یہ موقع نادر اور قیمتی ہے۔اور ہمیں اسے گنوانا نہیں چاہئیے.
Updates to this page
آخری اپ ڈیٹ کردہ 11 September 2013 + show all updates
-
Added translation
-
First published.