پریس ریلیز

وزیراعظم کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ٹیلیفون پرگفتگو

وزیراعظم ٹریزا مے نے ایرانی صدر حسن روحانی سے برطانیہ اورایران کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی ہے.

اسے 2016 to 2019 May Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ڈاوننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے:

وزیراعظم نے آج صبح ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے.

صدرحسن روحانی نے وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ ہمارے ملکوں کے درمیان تعلقات جوہری معاہدے nuclear deal کے بعد سے مثبت انداز میں آگے بڑھے ہیں اور ہمیں ان تعلقات میں پیش رفت جاری رکھنا چاہئے ۔

انہوں نے اس پیش رفت پر گفتگو کی جو گزشتہ سال جوہری معاہدے پرعملدرآمد میں ہوئی ہے اوراتفاق کیا کہ تمام فریقین کو اس معاہدے کا احترام جاری رکھنا چاہئے۔ وزیراعظم نے توثیق کی کہ برطانیہ معاہدے پرمکمل عملدرآمد میں تعاون کے لئے سرگرم کردار ادا کرتا رہے گاجس میں ایران اوربرطانیہ کے درمیان بنکاری تعاون بڑھانے کی کوشش شامل ہے.

وزیراعظم نے کئی کونسلر کیسوں پر تشویش کا اظہار کیا جن میں دہری شہریت کے کیس مثلا مسز زغاری ریڈکلف کیس شامل ہیں، اوران کے حل کی اہمیت پرزور دیا جو سفارتی تعلقات کے استحکام کے عمل کے دوران ضروری ہے.

آخر میں انہوں نے علاقائی چیلنجوں پر مکالمےاور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی اہمیت پر اتفاق کیا.

شائع کردہ 9 August 2016