پریس ریلیز

وزیراعظم کی دولت مشترکہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات

ڈیوڈکیمرون نے دولت مشترکہ کے سکریٹری جنرل کملیش شرما سے ملاقات کی ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ملاقات کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا:

وزیراعظم نے سکریٹری جنرل کملیش شرماکو ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خوش آمدید کہا،یہ ملاقات اگلے ماہ دولت مشترکہ سربراہان کانفرنس سے پہلےہوئی ہے۔ انہوں نے دولت مشترکہ کے لئے اپنے تعاون، اپنی امن، جمہوریت، آزاد تجارت اور انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار کی سربلندی کی اہمیت کی توثیق کی.

وزیراعظم اورسکریٹری جنرل نےکانفرنس کےمیزبان ملک کی حیثیت سےسری لنکامیں انسانی حقوق اورمصالحت کی ضرورت پر اتفاق کیا اوروزیراعظم نے واضح کیا کہ برطانوی میڈیا کو کانفرنس تک رسائی حاصل ہونا ضروری ہے۔ کانفرنس کے وسیع تر ایجنڈاپرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےمالدیپ کے حالیہ واقعات کا ذکر کیا اورکہا کہ اپنے اجتماعی اثرورسوخ کووہاں 11 نومبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے استعمالکرنے کے لئے دولت مشترکہ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے 2015ء کے بعد اہداف اور ترقی کے لئے اقوام متحدہ عمل میں دولت مشترکہ کے منفرد کردار کی توقع ظاہرکی اورامیدکی کہ وہ دولت مشترکہ کی مستحکم اداروں،انسانی حقوق بشمول خواتین اورلڑکیوں کے حقوق،امن اورجمہوریت کی اقدار پرمبنی ہوگا.

Updates to this page

شائع کردہ 21 October 2013