رمضان 2014ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام
رمضان المبارک کے آغاز پر وزیراعظم کی جانب سے وڈیو پیغام.
رمضان 2014ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام
وڈیو پیغام کا مکمل متن یہ ہے :
میں رمضان کے مقدس مہینے کے منانے والے تمام افراد کے لئے اپنی بہترین تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں.
یہ ہمارے وطن اور بیرون وطن مسلمانوں کے لئے ایک بہت خصوصی مہینہ ہے:خیرات کامہینہ، غور و فکر اور محاسبےکا مہینہ.
فلاح و بہبود ان اقدار میں سے ایک ہے جن سے اسلام عبارت ہے۔ یہاں برطانیہ میں، مسلمان ہمارے سب سے بڑے عطیہ دہندگان ہیں، وہ فلاح و بہبود کے لئے کسی بھی دوسرے عقیدہ گروپ سے زیادہ عطیہ دیتے ہیں۔ دینے دلانے کا یہ جذبہ ہمیں سال بھر کارفرما نظر آتا ہے،مساجد میں مقامی بچوں کے لئے اسپورٹس کلب قائم کرنے سے لے کے ریمیمبرنس ڈے پر مسلمان گروپوں کا پوپی کی فروخت میں حصہ لینا اور اس سال موسم سرما میں آنے والے طوفان میں بوٹ پہن کر آستینیں چڑھاکے متاثرین کی مدد کے لئے پہنچنے تک.
رمضان وہ مہینہ ہے جب یہ روحانی جذبات ابھر آتے ہیں اور مجھے ہرسال یہ سن کر بڑا فخر محسوس ہوتا ہے کہ یہاں برطانیہ میں ہم سے کم نصیب افراد، اوربیرون ملک جنگوں یا قحط کے شکارلوگوں کے لئے لاکھوں پاؤنڈ اکھٹا کئے گئے.
رمضان وہ مہینہ ہے جب روزے رکھے جاتے ہیں،عبادات کی جاتی ہیں اور دوسروں کے بارے میں گہرا احساس جنم لیتاہے.
اس بار رمضان میں مجھے امید ہے کہ ہم اپنی مشترکہ تاریخ کے ایک اہم پہلو پر غور کریں گے: جب آج سے 100 سال پہلے ہماری آزادی کے لئے لوگوں نے بے پناہ جرآت کامظاہرہ کیا، لڑے اورجانیں دیں.
عید کے چند دن بعد ہی ہم پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ یاد منارہے ہونگے.
برصغیر سے دس لاکھ سے زائد نوجوانوں نے ہمارے فوجیوں کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا جن میں سے ہزاروں مسلمان تھے.
وہ دنیا کے دوسرے سروں تک گئے تاکہ ہماری آزادی کی جنگ لڑیں، ان کی رہنمائی ان کی جرآت مندی، کامریڈ شپ اور سب سے بڑھ کر ان کے عقیدے نے کی.
ان کی بے غرضی اوران کی بہادری نے ان آزادیوں کو تحفظ دیا جن سے آج ہم مستفید ہورہے ہیں۔ لہذا اس رمضان، اور اس صدی کو ہم ان کی یاد منائیں گے اوران کی قربانی کی یاد تازہ کریں گے.
رمضان کا مہینہ کمیونٹی کے لئے ہے۔اوراس کی سب سے بڑی مثال رات کو افطار کا وقت ہے، جب روزہ کھولا جاتا ہے، کھجوریں سامنے آتی ہیں اورمزیدار کھانے پیش کئے جاتے ہیں.
گزشتہ برس مجھے ملک بھر میں کمیونٹی افطار ہوتے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی تھی جو مساجد، کمیونٹی سینٹروں،پارکوں اور خیموں میں بھی منعقدکئے گئے تھے.
اس سال بھی حکومت ‘بڑا افطار’ پروگرام سے تعاون کررہی ہے جس میں سینکڑوں مزید کمیونٹیز،لیڈز سے لوٹن تک، ووکنگ سےمانچسٹر تک اپنے دروازے کھولدینگی کہ تمام عقائد کے حامل اوربلا عقیدہ لوگ مل کرشریک طعام ہوں اور اپنے پڑوسیوں سے مراسم بڑھائیں.
تو آپ اس ماہ مقدس میں جہاں بھی ہوں، میری جانب سے آپ کورمضان مبارک.