پریس ریلیز

برطانیہ نےیوم اقوام متحدہ منایا

وزارت خارجہ کی وزیربیرونس جوائس اینلے نے ایسے وقت میں یوم اقوام متحدہ منایا جبکہ اقوام متحدہ آج بھی اسی طرح متعلقہ ہے جیسی 70 برس قبل تھی.

اسے 2016 to 2019 May Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Baroness Anelay

بیرونس جوائس اینلے نے کہا:

اقوام متحدہ کے لئے ذمے داروزیر کی حیثیت سے یوم اقوام متحدہ پرہمیں یہ دیکھنا چاہئیے کہ اقوام متحدہ کیوں اہمیت رکھتی ہے۔ اقوام متحدہ نے اس سال کے شروع میں اپنی 70 ویں سالگرہ منائی ہے اورجن عزائم کی بنیاد پر یہ تشکیل دی گئی تھی وہ آج بھی اتنے ہی متعلقہ اوراہم ہیں جیسے اس کے آغاز پر تھے. انسانی حقوق کےتین ستونوں، امن سلامتی اور ترقی کے لئے اقوام متحدہ کا کام بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھنے کے لئے لازمی ہے اور ان عالمی چیلنجوں کے حل تلاش کرتا ہے جو ہمیں درپیش ہیں.

1946 ء میں اس کے قیام سے برطانیہ اقوام متحدہ کے عین قلب میں ایک نازاں اور سرگرم رکن رہا ہے اور جیسا کہ وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں کہا کہ ہمارا یہ کمٹ منٹ ہمیشہ کی طرح مستحکم ہے.

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے انسانی فلاحی تعاون پر ہماری عالمی قیادت اور انسانی حقوق سے ہمارا غیرمتزلزل کمٹمنٹ ہماری اقوام متحدہ میں ایک مثبت قوت کے طور پر برقرار رہے گا.

اس ہفتے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات ہورہے ہیں۔ ہم اس کے لئے شدت سے مہم چلارہے ہیں جو کارروائی کے پانچ کلیدی عہد پر مبنی ہے۔ آج اور ہرروز ہمارا عہد اقوام متحدہ سے سادہ سا ہے: برطانیہ بین الاقوامی طورپرایک مستحکم اوربااعتماد شراکت دار رہے گا، ان عالمی اقدارسے سچا جو ہمارے درمیان مشترکہ ہیں .

مزید معلومات

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

Updates to this page

شائع کردہ 24 October 2016