رہنمائی

امیگریشن ریموول سینٹر تلاش کریں

آپ کسی امیگریشن ریموول سینٹر یا مختصر مدت کے حراستی مرکز میں کسی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

سینٹر سے یہ معلومات چیک کریں:

  • ملاقات کے اوقات کیا ہیں
  • کیا آپ کو ملاقات کے لیے وقت بک کروانے کی ضرورت ہے
  • کون سی شناختی دستاویزات درکار ہیں
  • کون سی اشیاء آپ ساتھ لے جا سکتے ہیں – آپ کی آمد پر تلاشی لی جا سکتی ہے

آپ کسی ریموول سینٹر میں موجود شخص سے فون، ای میل یا ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات معلوم کرنے کے لیے امیگریشن ریموول سینٹر سے رابطہ کریں۔

بروک ہاؤس، گیٹ وِک

بروک ہاؤس، گیٹ وِک
بروک ہاؤس امیگریشن ریمول سنٹر
پیریمیٹر روڈ ساؤتھ
لندن گیٹوک ایئرپورٹ
گیٹ وِک
RH6 0PQ

بروک ہاؤس سے رابطے کے لیئے

ای میل: gatwickirc.visitsbooking@serco.com (ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے)

ای میل: practiceplusgrp.brookhouse@nhs.net (طبی ریکارڈ کی درخواست کرنے کے لیے)

ٹیلی فون: 01293 566 500 (ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے)

فیکس: 580 566 01293 یا 581 566 01293

کال چارجز کے بارے میں جانیئے

بروک ہاؤس کا دورہ کرنے کے لیئے

بروک ہاؤس ہفتے میں 7 دن کھلا رہتا ہے، بشمول بینک ہالیڈے کی تعطیلات کے۔ آپ کو کم از کم ایک دن پہلے صبح 8 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان بکنگ کرنی ہوگی۔

دوروں کے لیئے اوقات یہ ہیں:

  • پیر تا جمعرات، دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک
  • جمعہ، دوپہر 2:30 تا رات 9 بجے تک
  • ہفتہ اور اتوار، دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک

مرکز ہر روز شام 5:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بند رہتا ہے۔ آخری داخلہ دوپہر 4:15 بجے اور شام 8:30 بجے  

جو آپ کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔

جب آپ آئیں ہیں، تو آپ کو شناختی کارڈ اور اپنی رہائش کے پتے کا ثبوت لانا ہوگا۔

شناخت کا ثبوت

اس میں درج ذیل میں سے کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے:

  • ڈرائیونگ لائسنس
  • پاسپورٹ
  • پیدائش کا سرٹیفکیٹ
  • شناختی کارڈ
  • سفری دستاویزات

رہائش کے پتے کا ثبوت

اس میں درج ذیل میں سے کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے:

  • یوٹیلیٹی بل (یعنی بجلی، گیس، پانی وغیرہ کے بل)
  • بینک سٹیٹمنٹ
  • نام اور پتے کے ساتھ کوئی حالیہ خط

آپ پتے کے ثبوت کے طور پر ڈرائیونگ لائسنس استعمال نہیں کر سکتے۔

بروک ہاؤس پہنچنے کے لیئے

اٹلانٹک ہاؤس سے بروک ہاؤس تک ایک مفت بس سروس چلتی ہے جس میں ٹنسلے ہاؤس کا سٹاپ بھی ہے۔ پک اپ پوائنٹ اٹلانٹک ہاؤس کے سامنے، گیٹ وِک ساؤتھ ٹرمینل کے بالکل باہر ہے۔ جب آپ اپنا دورہ بک کرتے ہیں تو آپ بس کے اوقات یا پک اپ کا بندوبست کرنے کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔

سائٹ پر ایک مفت کار پارک ہے۔ اگر آپ sat nav استعمال کرتے ہیں، تو گلی کا نام Perimeter Road South استعمال کریں، پوسٹ کوڈ کا نہیں۔

کولنبروک، مڈل سیکس

ای میل: HARVisits@mitie.com (قانونی ملاقاتوں کے لیے – صرف قانونی پیشہ ور افراد کے لیے)

ای میل: HIRCDomesticVisits@mitie.com (سماجی ملاقات کے لیے)

ای میل: practiceplusgrp.healthcareheathrowirc@nhs.net (طبی ریکارڈ کی درخواست کے لیے)

ٹیلیفون: 020 8607 5200

کولنبروک امیگریشن ریموول سینٹر
کولنبروک بائی پاس
ہارمنڈس ورتھ
ویسٹ ڈریٹن
مڈل سیکس
UB7 0FX

ملاقات کے اوقات: ہر روز دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک۔

آخری داخلہ رات 8:30 بجے ہے۔

آپ کو اپنی ملاقات پیشگی بک کرنی ہوگی۔

آپ کو درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی:

  • فوٹو آئی ڈی (پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس)

  • یوٹیلیٹی بل جس پر آپ کا نام اور پتہ ہو

یہ معلوم کریں کہ سینٹر تک ٹرین یا بس کے ذریعے کیسے پہنچا جا سکتا ہے۔

ڈروینٹ سائیڈ، کاؤنٹی ڈرہم

ای میل: Derwentside.visits@serco.com (عام ملاقاتوں کے لیے)

ای میل: DerwentsideIRC@practiceplusgroup.com (طبی سہولیات کے لیے)

ٹیلیفون: 01207 260221

ڈروینٹ سائیڈ امیگریشن ریموول سینٹر
کوربرج روڈ
کانسیٹ
کاؤنٹی ڈرہم
DH8 6QY

ملاقات کے اوقات: ہر روز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے تک۔

آپ کو اپنی ملاقات پیشگی بک کرنی ہوگی۔

آپ کو درج ذیل میں سے ایک قسم کی فوٹو آئی ڈی ساتھ لانی ہوگی:

پاسپورٹ

ڈرائیونگ لائسنس

یورپی کمیونٹی شناختی کارڈ

یا درج ذیل میں سے دو دستاویزات پیش کرنی ہوں گی:

  • پیدائش یا شادی کا سرٹیفکیٹ

  • تصویر والا ریلوے یا بس پاس

  • آجر کا شناختی کارڈ یا طالب علم کارڈ

  • کم عمر افراد کے لیے عمر کے ثبوت کا کارڈ

  • ٹریڈ یونین کا ممبرشپ کارڈ

  • سینئر شہریوں کے لیے مقامی اتھارٹی کا جاری کردہ سفری کارڈ

  • بینفٹس بک جس میں آپ کی ویلفیئر ادائیگیوں کا ذکر ہو

  • ہوم آفس کا درخواست رجسٹریشن کارڈ

ڈرہم بس یا ٹرین اسٹیشن سے ڈروینٹ سائیڈ کے لیے مفت شٹل بس اور ٹیکسی سروس دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاقات بک کرواتے وقت رابطہ کریں۔

ڈنگاول ہاؤس، ساؤتھ لینارکشائر

ای میل: dungavel.visits@mitiecc.com (تمام ملاقاتوں کے انتظام کے لیے – قانونی ملاقاتیں بھی شامل ہیں)

ای میل: dungavelhc@lanarkshire.scot.nhs.uk (طبی ریکارڈ کی درخواست کے لیے)

ٹیلیفون: 01698 395 000

ڈنگاول ہاؤس امیگریشن ریموول سینٹر
اسٹرتھ ایون
ساؤتھ لینارکشائر
ML10 6RF

قانونی ملاقات کے اوقات:

ہر روز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے تک۔

سماجی ملاقات کے اوقات:

  • پیر تا جمعہ: دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے تک

  • ہفتہ اور اتوار: صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 1 بجے سے رات 9 بجے تک

آپ کو اپنی ملاقات پیشگی بک کرنی ہوگی۔

شناختی دستاویزات کے تقاضے:

آپ کو درج ذیل میں سے ایک قسم کی فوٹو آئی ڈی ساتھ لانی ہوگی:

پاسپورٹ

ڈرائیونگ لائسنس

یورپی کمیونٹی شناختی کارڈ

یا درج ذیل میں سے دو دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی:

  • پیدائش یا شادی کا سرٹیفکیٹ

  • تصویر والا ریلوے یا بس پاس

  • آجر کا شناختی کارڈ یا طالب علم کارڈ

  • کم عمر افراد کے لیے عمر کے ثبوت کا کارڈ

  • ٹریڈ یونین کا ممبرشپ کارڈ

  • سینئر شہریوں کے لیے مقامی اتھارٹی کا جاری کردہ سفری کارڈ

  • بینفٹس بک جس میں ویلفیئر ادائیگیوں کا ذکر ہو

  • ہوم آفس کا درخواست رجسٹریشن کارڈ

قریب ترین بس یا ٹرین اسٹیشن سے ڈنگاول ہاؤس تک مفت ٹیکسی سروس دستیاب ہے۔ ملاقات بک کرواتے وقت اس کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

ہارمنڈس ورتھ، مڈل سیکس

ای میل: HARVisits@mitie.com (قانونی ملاقاتوں کے انتظام کے لیے – صرف قانونی پیشہ ور افراد کے لیے)

ای میل: HIRCDomesticVisits@mitie.com (سماجی ملاقاتوں کے لیے)

ای میل: practiceplusgrp.healthcareheathrowirc@nhs.net (طبی ریکارڈ کی درخواست کے لیے)

ٹیلیفون: 020 8607 5200

ہارمنڈس ورتھ امیگریشن ریموول سینٹر
کولنبروک بائی پاس
ہارمنڈس ورتھ
ویسٹ ڈریٹن
مڈل سیکس
UB7 0HB

ملاقات کے اوقات: ہر روز دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک۔ آخری داخلہ رات 8:30 بجے تک ہے۔

آپ کو اپنی ملاقات پیشگی بک کرنی ہوگی۔

آپ کو درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی:

  • فوٹو آئی ڈی (پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس)

  • یوٹیلیٹی بل جس پر آپ کا نام اور پتہ ہو

یہ معلوم کریں کہ سینٹر تک ٹرین یا بس کے ذریعے کیسے پہنچا جا سکتا ہے۔

لارنے ہاؤس مختصر مدت کے لیے حراستی مرکز، اینٹریم

ٹیلیفون: 028 9433 4346

لارنے ہاؤس مختصر مدت کے لیے حراستی مرکز
2 ہوپ اسٹریٹ
لارنے
اینٹریم
BT40 1UR

ملاقات کے اوقات: ہر روز دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک – آپ کو پیشگی وقت بک کرنا ضروری ہے۔

آپ کو درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی:

  • فوٹو آئی ڈی (پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس)

  • یوٹیلیٹی بل جس پر آپ کا نام اور پتہ ہو

مانچسٹر مختصر مدت کے لیے حراستی مرکز

ٹیلیفون: 0161 509 2015

مانچسٹر مختصر مدت کے لیے حراستی مرکز
بلڈنگ 302
آرگوسی ڈرائیو
ورلڈ فریٹ ٹرمینل
مانچسٹر ایئرپورٹ
M90 5PZ

ملاقات کے اوقات: ہر روز دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک۔

آپ کو پیشگی وقت بک کروانا ضروری ہے۔

آپ کو درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی:

  • فوٹو آئی ڈی (پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس)

  • یوٹیلیٹی بل جس پر آپ کا نام اور پتہ ہو

ورلڈ فریٹ ٹرمینل کے نشانات کی پیروی کریں۔ بلڈنگ 302 سڑک کے دائیں جانب واقع ہے۔

سوِنڈربی مختصر مدت کے لیے حراستی مرکز

ٹیلیفون: 01522 302665

سوِنڈربی مختصر مدت کے لیے حراستی مرکز
پارک کریسنٹ
ایگل روڈ
سوِنڈربی
لنکن
LN6 9HU

ملاقات کے اوقات: پیر سے جمعہ، دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک۔

آپ کو پیشگی وقت بک کرنا ضروری ہے۔

آپ کو درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی:

  • فوٹو آئی ڈی (پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس)

  • یوٹیلیٹی بل جس پر آپ کا نام اور پتہ ہو

قریب ترین ٹرین اسٹیشن سوِنڈربی اسٹیشن ہے۔

نیوارک نارتھ گیٹ (9 میل دور) یا لنکن (12 میل دور) بھی قریبی اختیارات ہیں۔

ٹنسلے ہاؤس، گیٹ وِک

ٹنسلے ہاؤس، گیٹ وِک
ٹنسلے ہاؤس امیگریشن ریمول سنٹر
پیریمیٹر روڈ ساؤتھ
گیٹک ایئرپورٹ
گیٹ وِک
ویسٹ سسیکس
RH6 0PQ

گیٹ وِک سے روانگی سے پہلے رہائش (ٹنزلے ہاؤس کا حصہ)
پیریمیٹر روڈ ساؤتھ
گیٹک ایئرپورٹ
گیٹ وِک
ویسٹ سسیکس
RH6 0PQ

ٹنسلے ہاؤس سے رابطے کے لیئے

ای میل: gatwickirc.visitsbooking@serco.com (ملاقات کا بندوبست کرنے کے لیے)

ای میل: practiceplusgrp.brookhouse@nhs.net (طبی ریکارڈ کی درخواست کرنے کے لیے)

ٹیلی فون: 01293 434 800  

کال چارجز کے بارے میں جانیئے

ٹنسلے ہاؤس کا دورہ کرنے کے لیئے

ٹنسلے ہاوس ہفتے میں 7 دن کھلا رہتا ہے، بشمول بینک ہالیڈے کی تعطیلات کے۔ آپ کو کم از کم ایک دن پہلے صبح 8 بجے سے رات 9 بجے کے درمیان بکنگ کرنی ہوگی۔

دورے کے اوقات دوپہر 2 بجے سے رات 9 بجے تک ہیں۔

مرکز ہر روز شام 5:30 بجے سے شام 6:30 بجے تک بند رہتا ہے۔ آخری داخلہ دوپہر 4:15 بجے اور شام 8:30 بجے

جو آپ کو ساتھ لانے کی ضرورت ہے۔

جب آپ آئیں ہیں، تو آپ کو شناختی کارڈ اور اپنی رہائش کے پتے کا ثبوت لانا ہوگا۔

شناخت کا ثبوت

اس میں درج ذیل میں سے کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے:

  • ڈرائیونگ لائسنس
  • پاسپورٹ
  • پیدائش کا سرٹیفکیٹ
  • شناختی کارڈ
  • سفری دستاویزات

رہائش کے پتے کا ثبوت

اس میں درج ذیل میں سے کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے:

  • یوٹیلیٹی بل (یعنی بجلی، گیس، پانی وغیرہ کے بل)
  • بینک سٹیٹمنٹ
  • نام اور پتے کے ساتھ کوئی حالیہ خط

آپ پتے کے ثبوت کے طور پر ڈرائیونگ لائسنس استعمال نہیں کر سکتے۔

ٹنسلے ہاؤس پہنچنے کے لیئے

اٹلانٹک ہاؤس سے ٹنسلے ہاؤس تک مفت بس سروس چلتی ہے جس کا بروک ہاوس بھی سٹاپ ہے۔ پک اپ پوائنٹ اٹلانٹک ہاؤس کے سامنے ہے، جو گیٹ وِک ساؤتھ ٹرمینل کے بالکل باہر ہے۔ جب آپ اپنا دورہ بک کرتے ہیں تو آپ بس کے اوقات یا پک اپ کا بندوبست کرنے کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔

سائٹ پر ایک مفت کار پارک ہے۔ اگر آپ sat nav استعمال کرتے ہیں، تو گلی کا نام Perimeter Road South استعمال

کریں، پوسٹ کوڈ کا نہیں۔

یارلز ووڈ، بیڈفورڈ شائر

ای میل: yarls-wood-visitors-centre@serco.com (ملاقات کا انتظام کرنے کے لیے)

ای میل: yarlswoodirc.healthcare@nhs.net (طبی ریکارڈ کی درخواست کے لیے)

ٹیلیفون: 01234 821 000

یارلز ووڈ امیگریشن ریموول سینٹر
ٹون ووڈز بزنس پارک
تھرلے روڈ
ملٹن ایرنسٹ
بیڈفورڈ
MK44 2FQ

ملاقات کے اوقات: ہر روز دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک۔

آپ کو کم از کم ایک دن پہلے ملاقات بک کروانی ہوگی۔

آپ کو درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی:

  • فوٹو آئی ڈی (پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس)

  • یوٹیلیٹی بل جس پر آپ کا نام اور پتہ ہو

بیڈفورڈ اسٹیشن اور یارلز ووڈ کے درمیان بس سروس دستیاب ہے۔

Updates to this page

شائع کردہ 31 جنوری 2025

Print this page