پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ہے کہ دونوں ملک، جب بھی ممکن ہو، سفارتخانے دوبارہ کھولنے کا عزم رکھتے ہیں.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آج ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے قبل ملاقات کی۔ یہ ان کی پہلی دو طرفہ ملاقات تھی.

ملاقات کے بعدسکریٹری خارجہ نے کہا:

میں آج نیویارک میں وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملا ہوں.

ہم نے دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی اورضروری عملی انتظامات کے مکمل ہوجانے پراپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کے کمٹ منٹ کی توثیق کی۔ میں نے برطانیہ کے مسلسل خدشات کا ذکر کیا جو انسانی حقوق کے باب میں ایران کے طریقہ کار خا ص طور پرایران میں کئی برطانوی-ایرانی دہری شہریت کے حامل افراد کی نظر بندی کے بارے میں ہیں جن میں غنچہ قوامی شامل ہیں.

ہم نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات کی۔ میں نے زوردیا کہ یہ اب بھی ہمارے مفاد میں ہے کہ ہم ایسے معاہدے پر پہنچ جائیں جو عالمی سیکیورٹی خدشات سے نمٹے اورایران پر، بحیثیت بین الاقوامی شراکت دار، عالمی اعتماد کو بحال کرنا شروع کرے۔ میں نے وضاحت سے ایرانی وزیر خارجہ سے کہا کہ برطانیہ ایک معاہدے کے حصول کے لئے کمٹ منٹ کا حامل ہے لیکن مذاکرات کی کامیابی کے لئےایران کومزید حقیقت پسندی اور لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@PHammondMP

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

Updates to this page

شائع کردہ 22 September 2014