وزیراعظم کی صدر کرزائی اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات
ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان کے صدر حامدکرزائی اور پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کاسہ فریقی مذاکرات کے لئے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیر مقدم کیا.
ملاقات کے بعد ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا > یہ وزیراعظم نواز شریف کے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی سہ ملکی ملاقات تھی۔ یہ ملاقات عالمی اسلامی اقتصادی فورم کے بعد ہوئی جسے نوازشریف نے اسلامی دنیا میں تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے تعلقات کووسیع تر اور عمیق تر بنانے کابہترین موقع قراردیا. > > آج سہ پہر ہونے والی ملاقات میں تینوں رہنماؤں نےخطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے افغانستان – پاکستان مشترکہ مفادات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اقتصادی تعاون اور افغان قیادت میں امن عمل پرتبادلہ خیال کیا جس کے بارے میں ان سب نے اپنے عزم کو جاری رکھنے کی توثیق کی.