وزیراعظم کی صدرحسن روحانی سے ملاقات
ڈیوڈ کیمرون نے صدرحسن روحانی سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں ملاقات کی ہے جہاں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 69واں سیشن ہونے والا ہے.
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا:
وزیراعظم نے آج صبح ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات کی۔ یہ 1979ء کے ایرانی انقلاب کے بعد ایسی پہلی ملاقات ہے.
وزیراعظم اور صدرنے تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کے ملکوں کے درمیان خاصے بڑے اختلافات رہے ہیں اور اتفاق کیا کہ ہمیں اپنے دوطرفہ تعلقات کو بتدریج بہتر بنانا چاہئیے۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ اس سے باہمی اعتماد بڑھے گااورایسا ماحول پیداہوگا جس میں اس قسم کے مسائل جیسے ایرانی جوہری پروگرام کوکامیابی سے حل کیا جاسکے گا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ یہ ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات میں ایک نازک مرحلہ ہے اور یہ ضروری ہے کہ ایک جامع معاہدے تک پہنچنے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے.
وزیراعظم اورصدر نے پورے خطے کو داعش سے لاحق خطرے کی بات کی اور اتفاق کیا کہ اس خطے کی تمام ریاستوں کو تمام دہشت گرد گروپوں کی مدد کاسلسلہ روکنا ہوگاجس میں ان کی مالی مددبھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے اس تعاون کا خیرمقدم کیا جو ایران نے نئی عراقی حکومت کو فراہم کیا ہے اورتمام عراقیوں کو مشمولی حکومت سازی کو بہتر بنانےمیں مدد دینے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ اسی قسم کا انداز شام کے لئے بھی درکار ہےتاکہ تمام شامیوں کی نمائندہ ایک نئی حکومت کے قیام کو فروغ دیا جا سکے.
وزیراعظم نے برطانوی/ایرانی دہری شہریت کے حامل افراد کے ساتھ سلوک، خاص طورپرغنچہ قوامی کے ساتھ سلوک کامعاملہ اٹھایا،جس سے برطانیہ میں ایران کی ساکھ خراب ہو رہی ہے.
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 2014ء کے بارے میں مزید جاننے کے لئے.