پریس ریلیز

رمضان 2016ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

وزیراعظم نے برطانیہ اور تمام دنیا کی مسلمان کمیونٹیز کو رمضان کے مقدس مہینے کی مبارکباد ارسال کی ہے.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

رمضان 2016ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام

مکمل پیغام

یہ رمضان کا مقدس مہینہ ہے- ایک ایسا وقت جب مسجدیں اپنے دروازے کھول دیتی ہیں، کمیونٹی سینٹر اپنے پڑوسیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، حتی کہ گرجا گھراورمعبد افطار کے اوقات میں مسلمانوں کے لئے جگہ کی پیشکش کرتے ہیں اور دیگر عقائد کے حامل اورلادین افراد کو افطار پراکثرمدعو کیا جاتا ہے.

کووینٹری کتھیڈرل خود اپنا کثیرالعقائد افطارمنعقد کررہا ہے۔ مانچسٹر میں افطارکا اہتمام، انگلینڈ یوروپئین چیمپئین شپ کے موقع پر کیا جارہا ہے۔ اورملک بھر میں ہوم لیس شیلٹرز، ‘’ بے گھر افراد کے لئے افطار” منعقد کررہے ہیں.

بلاشبہ، رمضان کا خیال آتے ہی روزے ذہن میں آتے ہیں۔ اس ماہ میں مسلم عقیدے کا امتحان ہوتا ہے خاص طور پر ان طویل اور گرم دنوں میں.

لیکن اس کے علاوہ بھی اس میں اوربہت کچھ ہے.

اس ماہ میں لوگ اپنی تمام تر توانائی اورسرمایہ ان لوگوں کے لئے وقف کرتے ہیں جو کم نصیب ہیں اوراضافی وقت عبادت اورغورو فکر میں صرف کرتے ہیں.
اس رمضان میں ہمارے ذہن میں سب سے پہلےان افراد کا خیال آرہاہے جن کی زندگی دو بد عناصربشارالاسد اور داعش نے تباہ کردی ہے ، یہ تمام خاندان یہ مقدس مہینہ مہاجرین کیمپوں میں اپنے پیاروں کے لئے سوگ مناتے ہوئے گزاریں گے، اسکول یاکام پر جانے کی تڑپ ان کے دلوں میں ہوگی ، انہیں فکر رہے گی کہ وہ اپنے گھروں کو کب لوٹ سکیں گے.

ہمارے احساسات، قطع نظر ہمارے پس منظر اور عقائد کے، ان سب کے ساتھ ہیں۔ ایک پائیدار سیاسی حل کے لئے کام کرتے ہوئےہمیں شام اوراس خطے کے عوام سے تعاون لازمی جاری رکھنا ہوگا ۔ کیونکہ بحیثیت ایک ملک ہمارا یہی ماننا ہے۔ ہم اسے نظر انداز کرتے ہوئے گزر نہیں جاتے۔ لہذا اس رمضان میں آئیے ہم ان متاثرین کی مدد کے اپنے عزم کو تازہ کریں.

آئیے افطاراورکمیونٹی تقریبات میں اکھٹے ہونے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آئیے اس قابل فخر، کثیرالنسل، کثیرالعقیدہ جمہوریت کا جشن منائیں جس میں ہم رہتے ہیں۔ برطانیہ اور دنیا بھر میں ہرایک کو ‘رمضان مبارک. ‘

Updates to this page

شائع کردہ 5 June 2016